آئی جی پنجاب کااجلاس میں دریائی چیک پوسٹو ں کی سکیورٹی، دیگر امور کا جائزہ

Jan 06, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں قائم دریائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی، ہیومن ریسورس، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے دریائی چیک پوسٹوں پر تعینات افسران و اہلکاروں کی مجموعی کارکردگی، بوٹس، گاڑیوں، اسلحہ اور ایمونیشن کی دستیابی و فعالیت کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ چیک پوسٹوں کے انفراسٹرکچر، باؤنڈری والز، مورچوں، تھرمل امیجنگ سسٹمز اور بلٹ پروف کیمروں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں دریائی چیک پوسٹوں کے ذریعے کرائم کنٹرول، اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کی گرفتاری، سمگلنگ کی روک تھام اور مو ثر پٹرولنگ کے امور زیر بحث آئے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************