Jan 05, 2026
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل محمد احمد کی لازوال قربانی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد احمد نے جان کی پرواہ کیے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس، شہید کانسٹیبل محمد احمد جیسے 1700 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے اور شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایک اور شہید کانسٹیبل محمد احمد کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کر دیا گیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
*************************
