لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سال 2026ء کے لئے پولیس کو دیئے گئے اہداف کی تکمیل کیلئے جامع لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے کرائم کنٹرول، منشیات کے خاتمے، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور پولیس ویلفیئر سے متعلق سال نو کے اہداف پر بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے "محفوظ پنجاب ویژن" کے تحت خواتین اور بچوں کیخلاف زیادتی اور تشدد ریڈ لائن ہے، ایسے جرائم ہرگز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات کی فوری اور مؤثر یکسوئی کو اولین ترجیح دی جائے۔آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول اور منشیات کے تدارک کیلئے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سال 2026ء میں کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************
