لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔پولیس فورس اور ان کے اہلِخانہ کی ویلفیئر پر روزانہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اے ایس آئی علی اقبال کو میجر سرجری کیلئے 5 لاکھ روپے‘ہیڈ کانسٹیبل طارق محمود کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 4 لاکھ 50 ہزار ‘ غازی ہیڈ کانسٹیبل الطاف حسین کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے‘ریٹائرڈ انسپکٹر زاہد خان کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 2 لاکھ‘ کانسٹیبلز محمد ناصر،لیاقت علی اور احمد حیدر ‘سب انسپکٹر شہباز کلیم، ریٹائرڈ سب انسپکٹر خالد علی اور اے ایس آئی خرم ظفر کو ایک لاکھ روپے فی کس ‘انسپکٹر محمد عمران، ریٹائرڈ اے ایس آئی نصراللہ کی بیوہ، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد یعقوب اور کانسٹیبل راجا عامر کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 75 ہزار روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************