بڑے شہروں میں پولیس ویلفیئر ہسپتال قائم کرینگے‘ آئی جی پنجاب

Jan 03, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر اور علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب نے اعلان کیا کہ سال 2026ء کے دوران صوبے کے تمام بڑے شہروں میں پولیس کیئر ویل ہسپتال گوجرانوالہ کی طرز پر جدید طبی سہولیات سے آراستہ پولیس ویلفیئر ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔دوسری جانب  پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج  کے لئے 25 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

************************