Jan 02, 2026
لاہور (کرائم رپورٹر سے)صوبہ بھر میں سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز (SIPS) منصوبہ اپنے دو سال کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دسمبر 2023ء میں لاہور سمیت صوبے کے 737 پولیس تھانوں کو سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول کے تحت اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے نے صوبے بھر کے تمام تھانوں کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز کی فراہمی سے پولیس سٹیشنز کو جدید، خوبصورت اور عوام دوست ماحول سے آراستہ کیا گیا۔ سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز میں علاقائی انفرادیت، مقامی کلچر اور ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے جو شہریوں کے لیے خوشگوار تجربے کا باعث بن رہا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
