Jan 02, 2026
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نئے سال کے موقع پر پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کے علاج، دیکھ بھال اور ماہانہ وظائف میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ویلفیئر ذیشان اصغر کے مطابق پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا میں مبتلا 165 بچوں کا ماہانہ وظیفہ 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سیریبرل پالسی میں مبتلا 677 بچوں کا ماہانہ وظیفہ 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح آٹزم کا شکار پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے بھی 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017ء سے قبل کے پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے گھروں کی تعمیر کے انڈومنٹ فنڈ میں 500 ملین روپے اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************