سال 2025 کے دوران پنجاب پولیس نے بجلی چوری کے خلاف صوبہ بھر میں بھرپور اور موثر کریک ڈائون کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 85 ہزار 886 مقدمات درج کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 60 ہزار 482 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 59 ہزار 986 مقدمات کے چالان مکمل کر کے متعلقہ عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔ اسی طرح بجلی چوری میں ملوث 11 ہزار سے زائد ملزمان کو سزائیں اور جرمانے بھی کروائے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے 25 ہزار 321 مقدمات درج کیے گئے اور 32 ہزار 285 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف آئندہ بھی کریک ڈان جاری رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
(روز نامہ ایکسپریس)
***********************