سال 2025ء : پنجاب پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارکردگی رپورٹ جاری

Dec 30, 2025

لاہور (نامہ نگار)سال 2025ء میں منشیات فروشوں کیخلاف پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے  ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت پنجاب پولیس کے انسدادِ منشیات آپریشنز سال 2025ء کے دوران صوبہ بھر میں بلا تعطل جاری رہے۔ منشیات فروشوں اور سمگلرز کیخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال 2025ء میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 76 ہزار منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ 75 ہزار مقدمات درج کیے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 43 ہزار 269 کلوگرام چرس، 2 ہزار 279 کلوگرام آئس اور 3 ہزار 834 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی اس کے علاوہ 9 لاکھ 23 ہزار لیٹر سے زائد شراب اور 3 ہزار 89 کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 26 ہزار سے زائد منشیات فروش گرفتار جبکہ 25 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ پنجاب پولیس نے منشیات کیخلاف کارروائیوں کیساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری بھی نبھائی اور 2 ہزار 159 نشے کے عادی افراد کو علاج و بحالی کیلئے بحالی مراکز میں داخل کروایا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************