صوبہ بھر میں ہر سوموار کو ہفتہ وار جنرل پریڈز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جا رہا

Dec 30, 2025

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ میں شریک دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پریڈ کے دوران سینئر افسران نے پریڈ میں شریک افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔

(روز نامہ خبریں)

**************************