پنجاب پولیس خدمت مراکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025 جاری

Dec 29, 2025
 سال 2025 کے دوران پنجاب پولیس خدمت مراکز کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں قائم خدمت مراکز سے 38 لاکھ 44 ہزار سے زائد شہریوں نے جدید اور ڈیجیٹل پولیس سروسز سے استفادہ حاصل کیا۔ سال 2025 میں 16 لاکھ 68 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار 280 شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے۔ اسی طرح 4 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کی سہولت حاصل کی۔ پنجاب پولیس خدمت مراکز سے 1 لاکھ 67 ہزار 194 شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے جبکہ کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات کے تحت 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی معاونت فراہم کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 46 ہزار 646 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج اور 4 ہزار 764 جرائم رپورٹس کی رجسٹریشن کروائی۔ مزید برآں 2 لاکھ 14 ہزار 688 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں جبکہ 85 ویمن وائلنس رپورٹس درج کی گئیں۔