نیو ایئر نائٹ، پنجاب پولیس کا امن و امان یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان مکمل

Dec 29, 2025

لاہور(کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نے واضح کیا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی خواتین اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حوالات بند کیا جائے گاآئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے جامع سکیورٹی پلان مکمل کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(روز نامہ جنگ)

*************************