لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سال 2025کے دوران پنجاب پولیس کے زیرِ انتظام میثاق سنٹرز نے اقلیتی برادری کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے میثاق سنٹرز سے ایک لاکھ 32ہزار سے زائد اقلیتی افراد نے استفادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق میثاق سنٹرز پر37ہزار 348اقلیتی شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل حل کیے گئے جبکہ ایک لاکھ 13ہزار 508اقلیتی افراد کو پولیس خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز فراہم کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ پولیس میثاق سنٹرز اقلیتی کمیونٹی کے مسائل حل کر کے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاق سنٹرز کے پلیٹ فارم سے اقلیتی شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ میثاق سنٹرز میں مسیحی افسران پر مشتمل عملہ ترجیحی بنیادوں پر اقلیتی شہریوں کے مسائل حل کر رہا ہے، جو اقلیتوں کے اعتماد میں اضافے اور پولیس و عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
