Dec 28, 2025
لاہور(کرائم رپورٹر سے)پنجاب پولیس نے فرض کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے اپنے ایک اور بہادر سپوت کے اہل خانہ کو باعزت رہائش فراہم کر دی۔ شہید کانسٹیبل بیرم رام کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل بیرم رام کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق رحیم یار خان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر دیا گیا۔ یہ اقدام آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوا، جن کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہل خانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کیے۔یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل بیرم رام نے سال 2024 میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کے اہل خانہ میں ان کی اہلیہ شامل ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
**************************