لاہور(نامہ نگار)کرسمس اورقائد اعظم ڈے کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔کرسمس عبادات، تقریبات، پارکوں اور تفریحی مقامات پر شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔صوبہ بھر میں چرچ انتظامیہ سے مشاورت کے بعد فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ 3583 گرجا گھروں، حساس مقامات، پارکوں اور تفریحی مقامات پر 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔ لاہور میں 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر 6 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات رہے۔۔حساس گرجا گھروں اور اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری،کمانڈوز اور سنائپرز بھی تعینات کئے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔انہوںنے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*************************