Dec 25, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ٹریفک وارڈن محمد سعید کی پروموشن ‘کانسٹیبل حمزہ ریاض کی طبی مالی امداد‘سٹینو گرافر ازرار شفیق کی ٹرانسفر‘ ہیڈ کانسٹیبل سہیل حسین اور سب انسپکٹر فدا محمد کی مالی امداد ‘مرحوم کانسٹیبل فاروق احمد کی بیوہ کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات ‘ریٹائرڈ ڈی ایس پی ضرار احمد کی اہلیہ کی درخواست پر یلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**********************
