کرسمس ‘ قائداعظم ڈے‘سکیورٹی پلان تشکیل ‘30ہزار پولیس افسر ‘اہلکار ڈیوٹی دینگے

Dec 25, 2025

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے کرسمس اور قائداعظم ڈے کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے 3583 گرجا گھروں کی سکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔حساس گرجا گھروں کی مؤثر نگرانی کیلئے 2832 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کیلئے 4546 میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے۔قائداعظم ڈے پر منعقدہ تقریبات کی سکیورٹی پر بھی 1000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کی جائیگی۔

(روز نامہ نوائے وقت)

***********************