کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرز میں کرسمس تقریب

Dec 25, 2025

لاہور(نامہ نگار)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرز میں کرسمس کے حوالے سیرنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال تھے۔تقریب میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرز کے مسیحی ملازمین، ان کے اہلخانہ اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ایڈمن اینڈ سکیورٹی عثمان اکرم گوندل، ڈی آئی جی انٹیلی جنس عمر سلامت،ایس ایس پی وقار عظیم،ایس ایس پی ایڈمن حسنین حیدر اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن آصف امین اعوان سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال نےکرسمس کی مبارکباد دی اور کیک کاٹا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************