آئی جی پنجاب کا مسیحی افسران و ملازمین کو کرسمس عیدی اور اضافی چھٹی کا اعلان

Dec 24, 2025

لاہور (کرائم رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں کرسمس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اسی تناظر میں سنٹرل پولیس آفس میں مسیحی افسران و ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے سی پی او کے مسیحی افسران و ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے مسیحی ملازمین کیلئے 5ہزار روپے فی کس کرسمس عیدی اور ایک اضافی تعطیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ڈاکٹر عثمان انور نے میثاق سنٹرز کی بہترین کارکردگی کے حامل منتخب مسیحی افسران کو ہر ماہ انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور کمیونٹی کو بھرپور اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی۔

(روز نامہ جنگ)

**************************