پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کیخلاف سرگرم عمل

Dec 23, 2025

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کیخلاف سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 گینگز کے 9 کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز اور بندوقوں سمیت مجموعی طور پر 93 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکلیں، 12 موبائل فونز، 4 مویشی اور 10 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران 1 مجرم کیفر کردار کو پہنچا جبکہ 7 مجرمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************