لاہور( ٟکر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن، تاریخ، ورثے اور روایت کا بہترین مظہر ہوتی ہے۔ جنرل پریڈ کے ذریعے افسران و اہلکار اپنی فٹنس برقرار رکھتے ہیں جس سے پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ میں شریک دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ہر سوموار صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
(روز نامہ جنگ)
**********************
