راجن پور،کچہ کریمنلز کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن3افرادبحفاظت بازیاب

Dec 21, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئےکچہ کے علاقے بنگلہ اچھا میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ راجن پور پولیس کی بھاری نفری نے کامیاب کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہو کر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ڈاکوؤں کے قبضے سے 03 افراد کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔آپریشن کے دوران راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم پولیس کی مؤثر کارروائی کے باعث ڈاکو فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

(روز نامہ جنگ)

**************************