Dec 19, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈی ایس پی رانا مجاہد کو غازی قرار دینے سے متعلق درخواست‘وائرلیس کانسٹیبل خادم حسین کی سرکاری رہائش بیٹی کے نام منتقلی ‘ریٹائرڈ اے ایس آئی غلام صابر کی بیٹی کی بھرتی ‘ڈرائیور کانسٹیبل مظفر علی کی ٹرانسفر ‘ اے ایس آئی بشارت علی کی ٹرانسفر کی درخواست پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے ڈسپلن،ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
