لاہور(نامہ نگار) انسپکٹرعہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ریجن کے 67 پروموٹ افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ پروموٹ افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں مزید ایک ہزار سیٹیں لائی جا رہی ہیں اور ہر ضلع میں ایس پی رینک کا افسر سربراہ ہوگا۔ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے بھی سینکڑوں نئی آسامیاں پیدا ہوں گی، جس سے مزید پروموشنز ممکن ہوں گی۔ موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ پہننے کی شرح 100 فیصد تک پہنچ چکی جبکہ ڈرائیونگ لائسنسنگ میں 900 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس ایچ اوز سائلین کی رسائی، شنوائی، درست فیصلہ سازی اور پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**************************
