رواں سال 37 لاکھ سے زائد شہریوں کیلئے پولیس خدمت مراکز سے سروسز

Dec 18, 2025

لاہور(نامہ نگار) رواں سال اب تک 37 لاکھ 27 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔16 لاکھ 20 ہزار 591 شہریوں نے جنرل پولیس ویریفکیشن کروائی جبکہ 8 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ 4 لاکھ 55 ہزار 856 شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا اور ایک لاکھ 63 ہزار 287 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے۔ ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا جبکہ 45 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************