ٹریفک وارڈنز کے پروموشن سٹرکچر کی منظوری‘اہلکاروں میں خوشی کی لہر

Dec 17, 2025

لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ  مریم نوازشریف نے ٹریفک وارڈنز کے پروموشن سٹرکچر کیلئے لائحہ عمل کی منظوری دیدی گریڈ 16 کے سینئر ٹریفک وارڈنز اور گریڈ 17 کے ٹریفک افسران کی نشستوں پر ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام سے ٹریفک افسران اور وارڈنز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک افسران نے ترقی یقینی بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک افسران پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کر کے اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کریں گے۔50 فیصد پروموشنز سنیارٹی جبکہ 50 فیصد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے دی جائیں گی۔ سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک افسران کی ترقی کیلئے پی پی ایس سی کے ذریعے امتحان جلد منعقد کیا جائیگا۔ سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹ پر ترقی کیلئے امتحان دینے والے افسران کی عمر کی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹریفک افسر کی سیٹ پر ترقی کیلئے 52 سال تک کی عمر کے افسران امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**************************