Dec 17, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ کانسٹیبل محبوب احمد کو غازی ڈکلیئر کرنے ‘سابقہ ہیڈ کانسٹیبل کاشف جاوید کی سروس بحالی کی‘سابقہ ہیڈ کانسٹیبل ساجد کی سروس بحالی ‘ کانسٹیبل شفاقت علی کی سزا معافی سے متعلق درخواست پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے ڈسپلن،ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**********************
