پولیس نے سندھ سے پنجاب بھاگ کر آنے والے خاندان سے ملا دیا

Dec 15, 2025

ہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست پولیس ویژن کے تحت پنجاب پولیس کے فلیگ شپ پراجیکٹ تحفظ منزل اینڈ فوسٹر ہوم نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی۔ گھریلو تشدد اور باہمی رنجش کے باعث نواب شاہ، سندھ سے صوبہ پنجاب بھاگ کر آنے والی سندھی فیملی کو پنجاب پولیس نے بروقت تحفظ فراہم کرتے ہوئے خاندان  سے ملا دیا۔نواب شاہ سے تعلق رکھنے والا خاندان گھریلو ناچاقی اور تشدد کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو کر لاہور پہنچاجہاں پولیس تحفظ مرکز داتا دربار نے کم عمر بچیوں کو ریسکیو کر کے دربدر ہونے سے بچایا۔سندھ سے آنے والی خواتین کو پنجاب پولیس کے تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں محفوظ پناہ فراہم کی گئی۔تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی ٹیم نے خاتون کے لواحقین اور شوہر کو تلاش کر کے میاں بیوی کے مابین مؤثر کونسلنگ کا اہتمام کیا۔ ڈائریکٹر تحفظ منزل مائدہ رضا کی ذاتی کاوشوں سے فیملیز کے درمیان پائی جانے والی ناچاقی کا خاتمہ ممکن ہوا جس کے بعد خواتین اور بچوں کو بحفاظت ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**************************