لاہور (کر ائم رپو رٹر) 24 گھنٹوں کے دوران 34 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 34 مقدمات درج کیے گئے۔ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں کے قبضہ سے 49 کلوگرام چرس، 2 کلوگرام آئس، 7 کلوگرام ہیروئن اور ڈیڑھ کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر سے 1200 منشیات فروش گرفتار جبکہ 1228 مقدمات درج کیے گئے۔ اس عرصہ میں منشیات فروشوں کے قبضہ سے 1807 کلوگرام چرس، 47 کلوگرام آئس، 207 کلوگرام ہیروئن اور 23 کلوگرام افیون برآمد کی گئی جبکہ کارروائیوں کے دوران 13 منشیات ڈیلر کیفرِ کردار کو پہنچے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیزی سے جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
