لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 26 لاکھ 10 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی منصور احمد کو کندھے کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے، ریٹائرڈ انسپکٹر مسعود بیگ کو کمر کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے،جونیئر پٹرولنگ آفیسر محمد ممتاز کو علاج کیلئے 3 لاکھ روپے، اے ایس آئی محمد زمان کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جبکہ شہید کانسٹیبل طارق محمود کی اہلیہ کو آنکھوں کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے، ریٹائرڈ اسسٹنٹ مبشر احمد، اے ایس آئی غضنفر اللہ اور اے ایس آئی عثمان سلیم کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس، ڈی ایس پی رضاکار حسین، کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل ریاست علی کو ایک لاکھ روپے فی کس،مرحوم ڈی ایس پی اختر مجید کی بیوہ اور میسن محمد اشرف کو بھی علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس، پرائیویٹ سیکرٹری نوید اسلام، ریٹائرڈ اے ایس آئی ظفراللہ اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد ممتاز کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************