لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں لیگل انسپکٹرزکے سروس سٹرکچراور پروموشن امور بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، اے آئی جی لیگل آصف علی شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹرار حمیر احمد قریشی نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسپکٹرز لیگل کی سنیارٹی، سروس سٹرکچر اور پروموشن کے امور زیر غور آئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانونی و عدالتی معاملات میں لیگل افسران پنجاب پولیس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیگل افسران کے سروس سٹرکچر کی اپ گریڈیشن، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اجلاس میں لیگل انسپکٹرز کی یکساں پروموشن کے لئے طریقہ کار طے کرنے، مشاورت اور مختلف تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
