آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں ‘مسائل حل کرنے کا حکم

Dec 12, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔5 سب انسپکٹرز کی پروموشن کی درخواست‘کانسٹیبل خلیل حسین کی طبی و مالی امداد ‘ کانسٹیبل شاہد اعجاز کی ٹرانسفر ‘سابقہ کانسٹیبل قاسم حیات کی سروس بحالی ‘ مرحوم اے ایس آئی محمد اسماعیل کے بھائی کی جانب سے قانونی کارروائی کی درخواست پرفوری ریلیف کی ہدایات دیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************