آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے 49 افسروںکواانسپکٹرکے رینک لگادیئے

Dec 11, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹرعہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے 49 پروموٹ ہونے والے افسران کوانسپکٹرعہدہ کے رینک لگائے۔انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ، رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام اور کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک سیٹوں میں اضافے سے پولیس فورس کی استعداد کار میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب پولیس جلد ہی سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے ذریعے ڈیجیٹل جرائم کی روک تھام کیلئے مزید مؤثر اقدامات کریگی۔ سیف سٹیز پراجیکٹ کا دائرہ کار 141 شہروں تک بڑھا دیاگیا ہے۔ پروموشن حق نہیں بلکہ انتھک محنت، دیانتداری اور بہترین سروس ڈیلیوری سے کمائی جاتی ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************