پاکستان پولیس ایتھلیٹس کا 35 ویں نیشنل گیمز کراچی میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ

پاکستان پولیس ایتھلیٹس کا 35 ویں نیشنل گیمز کراچی میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ
تائیکوانڈو ایونٹ میں پاکستان پولیس ایتھلیٹس نے 7 برونز میڈلز اپنے نام کر لیے
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو مبارکباد
پاکستان پولیس ایتھلیٹس نے 35 ویں نیشنل گیمز کراچی 2025 کے تائیکوانڈو ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 برونز میڈلز اپنے نام کر لیے۔ ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس ایتھلیٹس پرویز احمد اور ارم خانم نے انڈر 50 کیٹگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔پولیس ایتھلیٹ انعم خالد نے انڈر 40 کیٹگری میں برونز میڈل جیتا۔فضیلت بی بی اور عالیہ کی جوڑی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے برونز میڈل اپنے نام کیا۔اسی طرح انعم خالد، فضیلت بی بی اور عالیہ کی ٹیم نے ٹیم کیٹگری میں بھی برونز میڈل اپنے نام کیا۔مزید برآں، عبدالوحید اور ذیشان حسن نے اوور 30 مرد کیٹگری میں برونز میڈل حاصل کیا جبکہ محمود عظمت اور انعم خالد کی جوڑی نے بھی اوور 30 کیٹگری میں برونز میڈل جیتا۔ صدر آل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل گیمز میں پاکستان پولیس ایتھلیٹس کی شاندار کامیابیوں پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیس ایتھلیٹس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کی یہ کامیابیاں محکمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1196)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
Press Release Date: 
Tuesday, December 9, 2025