پنجاب پولیس انٹرن شپ کے 12ویں بیج کی افتتاحی تقریب

Dec 07, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس انٹرن شپ کے 12ویں بیج کی افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ انٹرن شپ کے 12 ویں بیج میں پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس کریمنالوجی پروگرام کے 45 طلبا و طالبات شامل ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ محبوب اسلم اللہ نے کہا کہ پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلبا و طالبات کیساتھ براہ راست رابطے کو فروغ دے رہی ہے اور سٹوڈنٹس انٹرن شپ پروگرام سے نوجوانوں کو کیرئیر ڈویلپمنٹ میں بھرپور رہنمائی حاصل ہو گی۔ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا نے بتایا کہ انٹرن شپ میں شامل طلباء کو 5 گروپس میں تقسیم کرکے6 ہفتوں کے دورانئے کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کیساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔طلبا و طالبات کو فیلڈ پولیسنگ، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق پراجیکٹس بارے آگاہ کیا جائیگا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، سپیشل برانچ، سیف سٹی اتھارٹی اور انویسٹی گیشن ونگ میں پولیسنگ کے مختلف مراحل بارے بھی مکمل آگاہی دی جائیگی۔ طلبا و طالبات انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والے مشاہدات پر اپنی پریزنٹیشن رپورٹس بھی پیش کریں گے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************