لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں اب تک مجموعی طور پر 31 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11 ہزار 362 مرد، 6426 خواتین اور 19 ہزار 366 بچے شامل ہیں۔ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9931 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11064 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 10016 غیرقانونی مقیم غیر ملکی بھی شامل ہیں۔پنجاب بھر میں انخلاء کے عمل کو منظم بنانے کیلئے لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***************************
