صوبہ بھرمیں جمعۃ المبارک کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ

Dec 06, 2025

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھرمیں گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز بھی مسلسل جاری رکھیں جائیں۔ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں کے اطراف پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************