لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے 70 پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔ پروموٹ افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈی جی خان کے پولیس افسران و اہلکار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے صوبے میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔سی سی ڈی کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک ایک ہزار سے زائد نئی سیٹیں پیدا ہوں گی۔ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے بھی سینکڑوں نئی آسامیاں پیدا ہوئی ہیں جن سے مزید پروموشنز ممکن ہوں گی۔ کرپشن اور بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے اور بہترین رویوں کیساتھ شہریوں کی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔پروموشنز، ویلفیئر اور موٹیویشن کے بدلے عوام کی بے لوث خدمت کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
