پنجاب پولیس کی ویلفیئر پر ایک ارب 96 کروڑ 67 لاکھ روپے خرچ

Dec 06, 2025

لاہور(نامہ نگار)رواں سال کے دوران پنجاب پولیس فورس کی ویلفیئر پر اب تک ایک ارب 96 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 59 کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار روپے ‘ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 54 کروڑ روپے ‘پولیس فورس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 29 کروڑ 99 لاکھ روپے ‘ ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 25 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار روپے‘ پولیس ملازمین کی فیملیز کو گذارا الاؤنس کی مد میں 19 کروڑ 19 لاکھ روپے ‘ تدفین اخراجات کی مد میں5 کروڑ 97 لاکھ 50 ہزار روپے اور فوری مالی امداد کی مد میں ایک کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو فورس اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کے ازالے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے نامور ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے گئے ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)
***********************