شہید کانسٹیبل کےاہلخانہ کو 1کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم

Dec 05, 2025
 پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہلخانہ کو رہائش کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہے۔ فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل راشد محمود کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہید کے اہلخانہ کی پسند کے مطابق رحیم یار خان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ گھر خرید کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کیے۔ یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل راشد محمود نے 2024ء میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے سے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کے اہلخانہ میں والدین، تین بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************