شرپسند عناصر کی فوری گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے:آئی جی پنجاب

Dec 05, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اجلاس ہوا۔ صوبہ بھر کے امن و امان،ٹریفک مینجمنٹ، چالاننگ امور،ڈسپیوٹ ریزولیشن اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پراسیکیوشن کی مشاورت سے زیر التواء چالانوں کی جلد تکمیل اور ڈیٹا کے درست و یکساں اندراج کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ امن و امان کو سبوتاژ کرنے میں ملوث شرپسند عناصر کی فوری گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔  لاہور سمیت صوبے بھر سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکی افراد کے انخلا میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیوں میں آنے والے تنازعات کو فریقین کی باہمی رضامندی سے حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ عوام کو جلد انصاف اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************