Dec 04, 2025
لاہور(نامہ نگار) پولیس رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی، جس میں سروس، ویلفیئر اور پروموشن سے متعلق متعدد درخواستیں پیش کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام درخواستیں غور سے سنیں اور متعلقہ افسروں کو فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔انسپکٹر محمد اشرف خان کی ڈیپوٹیشن ایکسٹینشن سے متعلق درخواست‘ ریٹائرڈ انسپکٹر تنویر زمان کی دو بیٹیوں کی بھرتی کی درخواست منظور ‘انسپکٹر عمر القادری کی ٹرانسفر درخواست‘ انسپکٹر فاروق اعظم کی پروموشن کیس ‘اے ایس آئی لیاقت علی کی اپیل‘ ہیڈ کانسٹیبل غلام دستگیر کو غازی قرار دینے سے متعلق معاملہ‘کانسٹیبل محمد لطیف کے بیٹے کے علاج کیلئے ہدایت دی گئی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*******************
