لاہور(نامہ نگار) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے 14 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل تھے۔زیر تربیت ججز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، جہاں انہیں پنجاب پولیس کے آپریشنل ڈھانچے، ٹیکنالوجی بیسڈ پولیسنگ اور مختلف ریفارمز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت نے وفد کو پنجاب پولیس کے انفراسٹرکچر، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ، پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس اور فیلڈ فارمیشنز کے بارے میں مفصل بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محمد علی نیکو کارا نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کی بیخ کنی کیساتھ شہریوں کو جدید ترین خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ کمزور طبقات کے تحفظ اور معاونت کیلئے تحفظ مراکز، خدمت مراکز، میثاق سنٹرز اور فوسٹر ہومز جیسے اہم پراجیکٹس کامیابی سے جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا نے بتایا کہ ماڈرن ٹریننگ، جدید وسائل اور پبلک سنٹرک پولیسنگ کو بطور بنیادی اصول اپنایا گیا ہے۔دورے کے اختتام پر وفد اور پنجاب پولیس کے مابین یادگاری شیلڈز اور سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔ وفد نے پنجاب پولیس میوزیم اور مختلف شعبہ جات کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
