پنجاب پولیس کے اتھلیٹس کا ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپین شپ 2025ء میں شاندار کارکردگی مظاہرہ

Dec 03, 2025

 

 ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025ء کولمبو میں پنجاب پولیس کے اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 05 میڈلز جیت لیے۔ ایونٹ میں دنیا بھر کے اعلیٰ اتھلیٹس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے 04 گولڈ اور 01 سلور میڈل اپنے نام کیے۔انسپکٹر ارم خانم نے 84 کلوگرام کیٹگری میں بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے 02 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ہیڈ کانسٹیبل مجید ڈوگر نے ماسٹر تھری کیٹگری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 02 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ کانسٹیبل عظیم گجر نے سینئر کیٹگری میں عمدہ کارکردگی کے بدلے سلور میڈل حاصل کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈلز جیت کر محکمہ پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں، کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات  جاری رہیں گے۔
(روز نامہ انصاف)
***********************