Dec 03, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے صوبہ کو مکمل طور پر ڈرگ فری بنانے کے احکامات کی روشنی میں پنجاب پولیس کے بھرپور اور مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 694 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 688 مقدمات درج کیے گئے۔ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں کے قبضہ سے 907 کلو گرام چرس، 445 کلو گرام آئس، 79 کلو گرام ہیروئن اور 11 کلو گرام افیون برآمد کی گئی جبکہ 02 منشیات فروش کیفر کردار کو پہنچے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
