اہور(نامہ نگار) سنٹرل پولیس آفس میں نجی فلاحی تنظیم اور جاپانی نجی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں اور غازی اہلکاروں کو وہیل چئیرز دینے کی خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے 7 سپیشل بچوں اور 3 غازی اہلکاروں میں خصوصی طور پر تیار کردہ وہیل چئیرز تقسیم کیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کے سپیشل بچے پولیو، فالج اور دیگر امراض کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں جن کیلئے خصوصی وہیل چیئرز تیار کی گئی ہیں۔ پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی سمیت مختلف معذوری کا شکار بچوں اور غازی اہلکاروں کو دور دراز سفر کیلئے لفٹ وین کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے خصوصی بچوں کی فلاح و بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ ’ہمارے پھول‘ پراجیکٹ کے تحت طبی مسائل کا شکار بچوں کو علاج اور مالی معاونت کیلئے وظائف بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وہیل چئیرز کی فراہمی سے ان بچوں کی نقل و حرکت میں بے حد آسانی پیدا ہوگی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
