ٹریفک قوانین خلاف ورزیاں،3195 افراد گرفتار 3215 مقدمات

Dec 01, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جدید ٹریفک سسٹم اور اصلاحات کے نفاذ کے لیے جاری اقدامات کے تحت پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3195 افراد گرفتار جبکہ 3215 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 12 ہزار 814 گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے مختلف تھانوں میں بند کیے گئےترجمان نے مزید بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار 480 چالان جاری کیے گئے اور 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 3511 گاڑیوں کے چالان، 384 گاڑیاں تھانوں میں بند جبکہ 3 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔

(روز نامہ جنگ)

**********************