آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت

Nov 30, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان میں کچہ آپریشن کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس کے 03 بہادر اہلکاروں کی دوسری برسی پر شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوت ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم ہمیشہ ان کی فیمیلیز کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 2023ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 03 اہلکاروں نے کچہ کے ڈاکوؤں کی فائرنگ کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ شہداء میں کانسٹیبل محمد ارشاد، کانسٹیبل غلام حسین اور کانسٹیبل محمد قاسم شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رہے گا اور جوانوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
(روز نامہ انصاف)
**********************