صوبہ بھر میں کارروائیاں، 9گینگز کے 20ملزمان گرفتار

Nov 29, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری،جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 9 گینگز کے 20 کارندے گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 95 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کاروائیوں کے دوران 482 اشتہاری مجرمان، 210 عدالتی مفرور اور 78 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 9 موٹر سائیکلیں، 13 موبائل فونز، 09 مویشی اور ایک کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں 2 مجرمان کیفرِ کردار کو پہنچے جبکہ 02 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************