لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے مسائل سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔سابقہ کانسٹیبل وحید احمد کی سروس بحالی کی درخواست ،سب انسپکٹرز عثمان تصدق، محمد آصف، آصف ندیم اور علی عمران کی پروموشن سے متعلق درخواستوں،سینئر سکیل سٹینوگرافر بشارت علی کی ٹرانسفر کی درخواست ،ٹریفک وارڈنز عمران ذاکر،عمران منیر اور طاہرہ کی پروموشن کی درخواستوں ،ایس پی اعجاز رشید کی سکالرشپ کی درخواست جبکہ ڈی ایس پی خالد بلال کی سزا معافی کی درخواست،شہید کانسٹیبل اعجاز احمد کی درخواست پر ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن،پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
